پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

دوست گھر ملنے آئے، ملازم پانی دینے اندر گیا تو واپس نہ آیا گھر والوں نے جب کمرے میں جا کر دیکھا تو ان کے پائوں تلے زمین نکل گئی، وہاں کیا تھا؟ایسی واردات جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گھر آئے دو دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روز گھر میں بتایا کہ اس کے دو دوست اس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔اہلخانہ کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی

دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔ دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس اقبال ٹا ئو ن ڈویژن علی رضا کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم امید ہے کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔اہلخانہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزمان مقتول کے ہم جماعت تھے، تاہم قتل کی وجوہات کے حوالے سے علم نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…