لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں اور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر لاگت کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے جون 2013ء سے مئی 2018ء تک 40 غیر ملکی دورے کیے ،انہوں نے غیر ملکی دوروں کے تمام اخراجات اپنے ذاتی جیب سے ادا کیے ۔ تاہم ہمراہ جانے والے
سرکاری افسران کے اخراجات حکومت نے ادا کیے ۔اورنج ٹرین سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لیے 1ہزار 65کنال رقبہ اراضی ایکوائر کی گئی اور منصوبے پر اب تک 1ارب 22کروڑ ڈالر کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی تعمیر کے دوران 14انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اورنج لائن ٹرین منصوبہ 30جولائی 2019ء تک مکمل ہوجائے گا۔