لاہور( نیوز ڈیسک )حکومت کے پالیسی اقدامات کی بدولت تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہاگیا کہ جولائی سے دسمبر 2017کے درمیان تجارتی خسارہ 17ارب 70 کروڑ ڈالر تھا جو 2018کی پہلی ششماہی کے دوران 5فیصد کم ہو کر 16ارب 80کروڑ ڈالر
رہ گیا۔گزشتہ ماہ دسمبر میں تجارتی خسارہ دسمبر 2017کے مقابلے میں 19فیصد کم ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2018کے درمیان مجموعی درآمدات میں 2فیصد کمی ہوئی۔دسمبر2017 کی نسبت دسمبر2018 میں برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے دسمبر2018 کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں 2فیصداضافہ دیکھاگیا ۔