ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

قرب قیامت کی نشانی یا کچھ اور وجہ۔۔۔؟ مقدس شہر مکہ مکرمہ اور حرم کعبہ میں سیاہ ٹڈیوں کی یلغار شہری گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 11  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلمانوں کے مقدس شہرمکہ مکرمہ اور حریم کعبہ میں اچانک کروڑوں کی تعداد میں سیاہ جھینگر( ٹڈیاں) نمودار، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدس شہر مکہ میںاچانک نمودار ہونیوالے کالے جھینگروں کی بہتات گھروں، اسکولز اور سڑکوں پر عوام کے لئے پریشانی کاباعث بن گئی ہے۔ یہ جھینگر ہفتے کی رات اچانک نمودار ہوئے۔

ایک شہری عبدالوہاب سورور نے بتایا کہ ہفتہ کی رات مسجد میں دعا کر رہا تھا کہ اچانک ہر جگہ کیڑوں نے حملہ کردیا، مسجد میں نہ صرف گارڈوں پر بلکہ کعبہ کے ارد گرد بھی کیڑے ہی کیڑے نظر آرہے تھے، میں نے اپنی زندگی مکہ میں گزار دی لیکن ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔جنگلی کیڑوں کے ماہرین اور ڈبلیو ایف ایف کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جیکی جوڈو کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد میں دیکھا ہو اور مجھے حیرت نہیں ہوئی کہ لوگ بھی اسی طرح کہہ رہے ہیں ، کیونکہ میں نے پہلے کبھی ایسے کیڑوں کو اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی۔دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے حرم شریف کے زائرین کو مچھروں اور مختلف قسم کے کیڑوں سے بچانے کیلئے 24 گھنٹے کیڑے مار ادویہ کے اسپرے کا بندوبست کردیا ہے اور اس کے لیے نظام الاوقات مقرر کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حرم شریف سمیت شہر میں جھینگروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش دوا کا اسپرے کیاگیا جبکہ مسجد الحرام کے زائرین کو جھینگروں سے نجات دلانے کیلئے 138افراد پر مشتمل 22ٹیمیں تعینات کردیں اور انہیں 111مشینیں بھی دیدی گئیں۔میونسپلٹی نے ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرلی ہے، جہاں جہاں مکھی مچھر اور جھینگر زیادہ تعداد میں پیدا ہورہے ہیں۔انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جبکہ ٹڈیاں ، مینڈک اور اسی طرح کے کئی حشرات الارض اچانک شہروں میں نمودار ہوا کرینگی اور ایسا محسوس ہو گا کہ ان کی بارش ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…