پشاور(آن لائن) صوبے میں وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کابینہ کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کر چکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پشاور کی آمد کے موقع پر بھی انہیں پیش کیا گیاتھا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا ، پنجاب ، بلوچستان کے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ ہر دو مہینے بعد طلب کی جاتی ہے ۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی کابینہ کی
کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردی گئی ہیں جن میں وزراء کی کا رکردگی کے بارے میں اہم تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ وزراء کی کارکردگی رپورٹ میں صوبائی وزراء کے اپنے محکموں میں کئے جانے والے کارکردگی عوام سے بروقت ملاقاتوں ، اپنے اپنے اضلاع میں کھلی کچہریاں لگانے ، قبائلی اضلاع کے دوروں ، محکموں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ ہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ میں ان کے محکموں کی کارکردگی بھی شامل کی گئی ہے ان سے قبل کارکردگی اور ان کی تعیناتی کے بعد کی کارکردگی کی رپورٹ بھی شامل ہیں ۔