اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی پر مقدمات کی وجہ سے نیب قانون میں ترمیم نہ کی ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے بڑا اعتراف کرلیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی یہ چاہتی تھی کہ نیب کے بل کو آگے بڑھایا جائے لیکن پیپلز پارٹی پر کیسز کے سائے منڈلا رہے تھے ، اس لئے ہم نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابھی پیپلزپارٹی پر مقدمات چل رہے ہیں،یہ ہم نے غلطی کی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ تحریک انصاف کے وزراء4 کی گفتگو ہے ، فواد چودھر ی نے وزیر اعظم کی توہین کی بات کی ،

اس کے علاوہ گورنر راج کی بات کی گئی ، اس وقت بہت سے مصیبتیں حکومت پر تحریک انصاف کی وزراء4 کی گفتگو کی وجہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا بیان اچھا ہے لیکن اس پر عمل در آمد ہوتو پھر ہے ، اپوزیشن کے لوگوں کو گرفتار کیا جارہاہے اور ان پر مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کے مقدمات میں وقت لگ جاتاہے لیکن ہیلی کاپٹر والے کیس میں اتنا وقت کیوں لگ رہاہے ، میں نیب سے یہ سوال کرتا ہوں کہ یہ کیس تین چار دن کا ہے ، اس کا فیصلہ کیوں نہیں ہورہا اور بات سامنے کیوں نہیں آرہی ؟ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں کہا کہ نیب قانون کوتبدیل کریں ، یہ بل حکومت لے کر آرہی ہے ، پیپلزپارٹی یہ چاہتی تھی کہ نیب کے بل کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ پیپلز پارٹی پر کیسز کے سائے منڈلا رہے تھے لیکن ہم نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ابھی پیپلزپارٹی پر مقدمات چل رہے ہیں اوریہ ہم نے غلطی کی۔ان کا کہناتھا کہ کسی شخص کو لگا دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انصاف ملے ، پاکستان میں جب لوگوں کو اداروں میں لگایا جاتا ہے ، طاقت ملنے پر ان کے رویے میں تبدیلی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر نیب مقدمات کے سائے منڈلارہے ہیں ، اس لئے ہم نہیں کہتے کہ نیب بل کو بڑھایا جائے لیکن اگر حکومت یہ بل لیکر آتی ہے تو اس پر ہم اپنی تجاویز دیں گے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…