پشاور(آن لائن)ضلعی انتظامیہ پشاور۔پشاورمیں 19 سال بعد ڈپٹی کمشنر پشاور کی عدالت قائم کر دی گئی ۔ اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ نے پشاور کچہری میں عدالت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، تحصیلداران اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2001 میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ ختم ہو گیا تھا تاہم 2013 میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے کی بحالی کے بعد سے ضلع میں ڈی سی کی عدالت موجود نہ تھی جس کہ وجہ سے سائلین انصاف کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اس لیے سائلین کی مشکلات کے خاتمے کے لیے عدالت قائم کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ عدالت میں لینڈ ریونیو کیسز اور دیگر دائرہ اختیار کیسز کی سماعت ہو گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جا ئے گا۔