اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

متحدہ مجلس عمل سے جماعت اسلامی کی علیحدگی کی خبریں، اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے دھوڑ دھوپ شروع

datetime 10  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کی جانب سے ایم ایم اے سے علیحدگی کی خبروں کے بعد اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے دھوڑ دھوپ شروع کردی، ۔ایم ایم اے کے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کی جانب سے ایم ایم اے کو صرف انتخابی اتحاد کہنے پر متحدہ مجلس کے حلقوں میں بحث شروع ہوگئی ہے اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مختلف رہنماؤں کے رابطوں سمیت بعض مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی

خفیہ ملاقاتیں بھی شروع ہوگئی ہیں ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کے رہنما علامہ عارف واحدی نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی ہے جس میں جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے فیصلوں سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ہے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے ایم ایم اے کی کارکردگی پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس میں ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خود ایم ایم اے کو غیر فعال کرنے سمیت مختلف مواقع پر ایم ایم اے سے ابتدائی مشاورت تک نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ذرائع کے مطابقع علامہ عارف واحدی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم ملکر معاملات کو بہتر کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے علامہ ساجد نقوی بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر علامہ ساجد نقوی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ بھی کیاگیا اور انہیں ایم ایم اے اتحاد کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق علامہ عارف واحدی اورجماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات سابق ایم این اے میاں اسلم کے گھر پر ہوئی جس کی علامہ عارف واحدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی اتحاد اور جماعتوں میں گفت و شنید اور اونچ نیچ معمول کا حصہ ہے اور اس حوالے سے جلد ہی ایم ایم اے کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا ۔۔۔۔۔اعجاز خان



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…