ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم شہر میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب2 بم برآمد

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی ) پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے زڑکنی میں سڑک کے کنارے نصب 2 بم ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے 2 بموں کو بروقت کارروائی کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بنا دیا گیا۔ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین کو سڑک کے کنارے نصب بم سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس اہلکاروں کو مختلف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کے لئے پہنچانے جا رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پولیس وین کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے پولیس وین کا ڈرائیور ظہور اور سپاہی فرید شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے کلاچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد حراست میں لے لیے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…