ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے خود ملک میں احتساب سب کیلئے نعرہ لگایا ‘نیب کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگا، چیئرمین نیب نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) چےئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے کسی کو این آر دیا اور نہ ہی کسی این آراو کا حصہ ہے ‘وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب نے کیس لگا دیا ہے ہیلی کاپٹر کیس سے وزیر اعظم عمران خان کی عزت مجروع نہیں ہوئی انکی عزت میں اضافہ ہواہے کیونکہ عمران خان نے خود ملک میں احتساب سب کیلئے نعرہ لگایا ‘نیب کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگاملک میں شفاف احتساب ہورہاہے ‘ نیب کی کاروائیاں صرف پنجاب تک محدود نہیں ملک میں

یکساں احتساب ہورہا ہے ‘نیب کسی کے دباؤ میں نہیں آئیگا آئین وقانون کے مطابق کام کر یں گے ‘ نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی زیر نگرانی نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں 59 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے، اس موقع پر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نیب کام، کام اور صرف کام پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔ نیب بدعنوان عناصر کی قانون کے مطابق گرفتاری کے علاوہ ان سے قوم کی لوٹی گئی 297 ارب روپے کی رقوم قومی خزانے میں جمع کروانے والا واحد قومی ادارہ ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، ہاسنگ سوسائٹیوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے متاثرین کو ان کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی بھی نیب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے جبکہ نجی ٹی وی نے کہا کہ چےئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ

نیب نے کسی کو این آر دیا اور نہ ہی کسی این آراو کا حصہ ہے بلکہ ہم بلاتفر یق احتساب کے تحت ملک میں کر پشن کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں ‘وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نیب نے کیس لگا دیا ہے ہیلی کاپٹر کیس سے وزیر اعظم عمران خان کی عزت مجروع نہیں ہوئی انکی عزت میں اضافہ ہواہے کیونکہ عمران خان نے خود ملک میں احتساب سب کیلئے نعرہ لگایا ‘نیب کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگاملک میں شفاف احتساب ہورہاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…