اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں نے موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کو کامیاب اور بہترین قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کئے گئے ایک آن لائن سروے میں یہ نتائج سامنے آئے ٗپی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے بہترین حکمت عملی کو اپناتے ہوئے خارجہ محاذ پر بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ہو یا افغانستان اور خطے میں قیام امن کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنے کا معاملہ ہو، پاکستان کی
خارجہ حکمت عملی کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی۔ برآمدات کو بڑھانے، بیرونی سرمایہ کاری لانے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے معاشی سفارتکای کے فیصلے کو بھی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروانے اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر بھی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔