اسلام آباد(این این آئی)پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی ادویات میں ردوبدل کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پمزہسپتال کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہبازشریف کی کمردرد میں کمی واقع نہ ہونے پردوبارہ معائنہ کیا اوران کی ادویات میں بھی ردوبدل کرتے ہوئے فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کو
مکمل آرام کا مشورہ اورنقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اورمہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔واضح رہے کہ پمزہسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں۔