پشاور(این این آئی) پشاورہائیکورٹ نے نیب کو بغیر وارنٹ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتارنہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،کیپٹن صفدر کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ نیب انکوائری کررہا ہے کسی بھی وقت گرفتار کرسکتے ہیں،نیب بلاتا ایک کیس میں ہے،گرفتار کسی اورمیں کرتے ہیں،
جسٹس روح الامین نے کہا کہ نیب جب بلاتا ہے تو جایا کریں کیوں گھبراتے ہیں، نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ نیب بلائے تو یہ پیش نہیں ہوتے،جس پر جسٹس روح الامین کا کیپٹن صفدر کے وکیل کو کہنا تھا کہ نیب کے ساتھ تعاون کریں،گرفتار نہیں کریں گا،عدالت نے نیب کو کیپٹن( ر)صفدر کو بغیر وارنٹ گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ہدایت کی کہ صفدر کو گرفتار کرنے سے دس دن پہلے وارنٹ جاری کرنا ہوگا۔