ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

روزانہ کی بنیاد پر 15 ارب روپیہ قرضہ لیا جارہا ہے، ملک کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کیا جارہا ہے ،پاکستان کو اسلام کا نظریہ دیا گیا تھا ، ترقی اور مضبوط معیشت کی بات کرنے والے کو مودی کا یار کہا جاتا ہے اورآج کرتار پورا کھول کر دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہیں ہیں۔پشاور کے نشتر ہال میں جے یو آئی کے سابق صوبائی امیر امان اللہ خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے،

ملک کی مذہبی،سماجی اورجغرافیائی ساکھ کوآئین میں سمویاگیا، پاکستان کو ایک نظریہ دیا گیا وہ نظریہ اسلام کا نظریہ تھا،افسوس ہے کہ ہم نے اپنے نظریہ سے روح گردانی کی، 1973 کا آئین ایک مقدس صحیفہ ہے لیکن عمل نہیں کیا جارہا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نیب کو ختم کردو لیکن نہیں مانا گیا،ترقی اور مضبوط معیشت کی بات کرنے والے کو مودی کا یار کہا جاتا ہے لیکن آج کرتار پورا کھول کر دوستی کی پینگیں بڑھائی جارہیں ہیں،قادیانیت اور یہودی لابی کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت دی گئی،کب تک انگلی سے پکڑ کر انکو چلاتے رہیں گے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طاغوتی طاقتیں پاکستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں،آج بھی پاکستان انہی طاقتوں کے زیر اثر ہے،جو کل کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لیں گے اور آج کیا ہورہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر 15 ارب روپیہ قرضہ لیا جارہا ہے،،زرمبادلہ کے ذخائر آدھے سے بھی کم رہ گئے،ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچا دی گئی،50 لاکھ گھروں کی تعمیر کرنی تھی ،غریبوں کے گھرگرادئیے گئے،کروڑوں نوکریاں دینی تھیں،کروڑوں نوجوانوں کو بے روزگار کردیا گیا،تعزیتی ریفرنس سے لیگی رہنماء امیر مقام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…