ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے کا نشہ کرنیوالے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، کون سا ٹیسٹ کیا جائیگا؟قومی ائیر لائن میں ہلچل مچ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

کراچی( آن لائن ) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نشہ کرنے والے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیخلاف اندرون و بیرون ملک پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا اور کہا ئی سافا پروگرام کے تحت الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نشہ کرنے والے کپتانوں اور فضائی میزبانوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اندرون و بیرون ملک پروازوں پر چھاپے مار کر کپتان اور فضائی میزبانوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی سافاپروگرام کے تحت الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ روز پی آئی اے کی میڈیکل ٹیم نے طیارے کا اچانک دورہ کیا، اس دوران فضائی میزبان غلام محمد سرور چانڈیو کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی آمیزش سامنے آئی تھی۔جس کے بعد فضائی میزبان کو فوری طور پر طیارے سے آف لوڈ کرکے معطل کردیا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے نے نئی گائیڈ لائنز جاری کی تھی، جن میں فضائی میزبانوں سمیت دیگر عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کر کے عالمی معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 31 جنوری تک جن ملازمین کا وزن، عالمی معیار سے 30 پاؤنڈ زیادہ ہے، ان سب کو گراؤنڈ کرکے ایئر کریو اسپتال بھیجا جائے گا۔مراسلے کے مطابق ایئر کریو کو اسپتال میں وزن کم کرنے کی مشق کروائی جائے گی جس کے لیے ہدف جون 2019 تک 30 پاؤنڈ وزن کم کرنا ہے۔ اس کے بعد بھی عملے میں سے کسی کا وزن کم نہیں ہوا تو تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔مقررہ وقت کے بعد یکم جولائی 2019 کو عملے کے اراکین کا دوبارہ وزن کیا جائے گا اور صرف ان ملازمین کو فلائٹ پر جانے کی اجازت دی جائے گی جن کا وزن مقررہ حد کے عین مطابق ہوگا، ذرا سے بھی اضافی وزن والے عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…