پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

ہماری منتیں کی جا رہی ہیں کچھ لے لو اور۔۔ نواز شریف نے سعودی عرب ، زرداری نے لندن جانے کیلئے حکومت کو کیا پیش کش کر دی؟ پی  ٹی آئی وزیر نے سنسنی خیز انکشاف کر دئیے

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں، عمران خان پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ،لوٹی دولت سب سے برآمدکی جائیگی ، اب ملک کو لوٹنے والوں کوجیل میں جھاڑو بھی لگانی پڑے گی اور چکی بھی پیسنی پڑے گی، ملک لوٹنے والے ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو

اور ہماری جان چھوڑ دو،یہ چاہتے ہیں کہ پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میری گفتگو سے صحافیوں کے جذبات مجروح ہوئے تھے اس پرمعذرت کرتا ہوں، اسمبلی میں بھی دو مرتبہ معذرت کی آج دوبارہ معذرت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے، حمزہ شہبازمعلوم نہیں کہ کہاں سے اعداد و شمار لے آئے تھے، حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر یہ اور معیشت وہ تھی،(ن) لیگ دورمیں صورتحال مصنوعی تھی جس کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔حمزہ شہباز صاحب بڑھکیں مارتے ہیں،انہیں اپنا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں ، سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کے چچا کو چور اور ڈاکو قرار دیاہے اور نواز شریف کے خلاف عدالت نے فیصلہ دیا اس میں میرا کیا قصور ہے، ان کو ڈرانے خواب فیاض الحسن چوہان کی صورت میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سمجھتا ہے کہ خلیجی ممالک ان کے خالہ زاد اور رشتے دار ہیں ان کے بغیر وہ کسی سے لین دین نہیں کریں گے مگر ترکی اورچین سمیت تمام ممالک نے پاکستان کی نئی قیادت پرا عتمادکیا کیونکہ اہمیت شخصی تعلقات یاکاروبار نہیں اہمیت ریاست رکھتی ہے۔نوازشریف فیملی اوروزراء کی فوج قطر لے جاتے تھے،

سعودی عرب اور ترکی کے دوروں پر حکومتی فوج جایا کرتی تھی، آج سعودی عرب اورترکی کی حکومتیں حیران ہیں، وہ دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی نئی قیادت 6 افراد کے ساتھ دورے پر آئی۔عمران خان کی ساڑھے تین چار گھنٹے کی جہاز کی فلائیٹ نواز شریف اور آصف زرداری کی لٹ مار سے بہت مختلف ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کی نئی قیادت ملیحہ لودھی کو پیچھے بٹھاکر اپنے

تعلقات نہیں بناتی، ساڑھے 4ماہ میں 6ممالک پاکستان کیلئے فرنٹ فٹ پر آئے، ابوظہبی کے ولی عہد12سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئی قیادت منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ نہیں لے جائیگی بلکہ پاکستانی عوام کاپیسہ عوام پرہی خرچ کریگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کامستقبل سنوارنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اور انکی قیادت

میں پاکستان اورپنجاب ترقی ضرور کرے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہماں باپ بچے کو لاکھ گالیاں دیتے ہیں مگر گلے لگاتے ہیں ،سپریم کورٹ نے اگر پنجاب حکومت کے حوالے سے کوئی سخت ریمارکس دیئے تو وہ باپ کی جگہ ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو،یہ چاہتے ہیں کہ

پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں۔وزیر اطلاعات و ثقافت نے بتایا کہ چھے ہزار فنکار فیمیلیوں کو چار لاکھ کا ہیلتھ کارڈ ایشو کررہے ہیںاس سلسلے میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بہت اچھی ہیلتھ انشورنس تجویز کی ہے۔سابق حکومت 3لاکھ 50ہزار کی ہیلتھ انشورنس دیتی تھی مگر موجودہ حکومت نے 3لاکھ 80ہزار کا انشورنس پلان بنایا ہے،اس انشورنس رقم میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…