اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ چار سو قتل کے بعد را ئوانوار عمرہ کرناچاہتاہے؟ اس نے ایسا کیا اچھا کام کیا ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم را ئوانوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست
مسترد ہونے پر مقتول نقیب کے والد نے اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود کا کہنا تھا چار سوقتل کے بعد رائو انوار عمرہ کرناچاہتا ہے؟ اس نے ایسا کیا اچھا کام کیا ہے کہ اس کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، 13 جنوری کو نقیب کی برسی کراچی میں منائیں گے۔