اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈاکٹروں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو موجودہ ادویات میں ردوبدل سمیت فزیو تھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کے ڈاکٹروں کی جانب سے سب جیل میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں موجودہ
ادویات میں ردوبدل سمیت فزیو تھراپی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے شدید کمر درد کی شکایت کی، درد میں کمی واقع نہ ہونے پران کا دوبارہ معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اور مہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔