پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف سے ملاقات کیلئے آج پیپلزپارٹی کی ایسی شخصیت جیل پہنچ گئی کہ جا ن کر عمران خان بھی سخت پریشان ہو جائینگے

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ، اہلخانہ اور پارٹی رہنمائوں کے ساتھ ایسی شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ سب حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں آج جمعرات کا دن ملاقات کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ نواز شریف سے آج ملاقات کیلئے ان کے اہل خانہ جن میں

انکی والدہ بیگم شمیم اختر،صاحبزادی مریم نواز، نوازے جنید صفدر اور بھتیجے حمزہ شہباز شریف پہنچے ۔ جبکہ نواز شریف پارٹی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی ۔ نواز شریف سے ملاقات کیلئے حیران کن طور پر پیپلزپارٹی رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے جنہوں نے جیل میں اپنے سیاسی حریف میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر نواز شریف نے مخدوم احمد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگایا۔ مخدوم احمد سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جب جیل سے باہر آئے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، اللہ کرے عوام کو حکومت دکھائی دے، اس موقع پر نواز شریف نے مخدوم احمد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگایا۔ مخدوم احمد سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جب جیل سے باہر آئے تو میڈیا نے انہیں گھیر لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، اللہ کرے عوام کو حکومت دکھائی دے،پاکستان میں سیاست کرنا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے ، حکومت جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے، حکومت کے پاس معاشی، تعلیمی ، زرعی اور صنعتی حوالے سے کسی قسم کا کوئی ویژن نہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی ، صحافتی و عوامی حلقوں میں نہ صرف سخت حیرت کا اظہار کیا گیا ہے بلکہ اسے مستقبل قریب میں حکومت کیلئے نیک شگون بھی قرار نہیں دی جا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…