پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ڈالر 80روپے کا!ناقابل یقین اعلان کردیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں امریکی ڈالر 80 روپے کا ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ڈالرز خرید کر رکھے ہیں خدا کا واسطہ ہے کہ مارکیٹ میں فروخت کر دیں کیونکہ اگر مارچ میں ڈالر 80 روپے کا ہو گیا تو کوئی مجھ سے شکایت نہ کرے۔قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کے گھٹنے پکڑ کر بیٹھنے سے متعلق ایک سوال کے

جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آصف علی زرداری کے گھٹنے اب بے کار ہو چکے ہیں وہ اب نہیں چل سکتے اسی لیے میں جا کر ان کے گھٹنوں میں بیٹھ گیا تھا۔ایم کیو ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک ٹارگٹ کلنگ نہیں کی، میں نے بھتہ خوری نہیں کی ، میں نے احکامات دے کر آج تک کسی کو قتل نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی غداری پر مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بہت سے حملے کیے گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…