اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے‘ ہم چین کے آڈٹ نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘ سرکاری فنڈز شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ جمعرات کو پاک چین پبلک آڈٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام
کیلئے ضروری ہے۔ آڈٹ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔ چین کے آڈٹ نظام نے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم چین کے آڈٹ نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سرکاری فنڈز شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آڈٹ کا محکمہ فنڈز کے شفاف طریقے سے استعمال کے حوالے سے کردار ادا کرے۔ آڈٹ نظام کی بہتری کے لئے محکمہ اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔