اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشورے کے بعد صدرِ
مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آئی جی تبادلہ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف 62ون ایف کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دے چکی ہے۔ اعظم سواتی نے 6دسمبر 2018کو استعفیٰ دیا تھا جس پر ایک ماہ اور تین روز گزر جانے کے بعد عملدرآمد کیا گیا ہے۔