پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکپتن کی خاتون ڈی پی او نے کچھ اور سمجھیں، غلط فہمی میں 70سالہ بابے کو نشان عبرت بنا دیا؟ واقعہ پر احتجاج، شہر جام کر دیا گیا یہ بزرگ کون ہے، اس نے کھلی کچہری میں کیا حرکت کرنیکی کوشش کی تھی؟

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک پتن کی ڈی پی او ماریہ محمود نے 70سالہ بزرگ تاجر کو مبینہ غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کروا دیا، مقامی پولیس نے تاجر رہنما کومیٹنگ کے بہانے تھانے بلایا اور گرفتار کرکے چوری، کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ، تاجروں کا احتجاج، سٹی تھانے کا گھیرائو، لاری اڈہ چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی تحصیل عارف والا کی میونسپل کمیٹی میں کھلی کچہری کے دوران مرکزی صدر انجمن تاجران 70 سالہ صوفی عبدالرشید نے ڈی پی او سے مقامی پولیس کی شکایت کی جس پر ڈی پی او نے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر بزرگ تاجر آگے بڑھے اور خاتون افسر کے سر پر ہاتھ پھیرنے کی کوشش کی جس پر ڈی پی او غلط فہمی کا شکار ہوگئیں اور وہ دھمکیاں دینے پر اتر آئیں۔اس واقعےکے بعد مقامی پولیس نے تاجر رہنما کومیٹنگ کے بہانے تھانے بلایا اور گرفتار کرکے چوری، کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مرکزی صدر انجمن تاجران 70 سالہ صوفی عبدالرشیدکی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں تاجروں نے پہلے تھانے کا گھیراؤ کیا اور پھر لاری اڈا چوک پر ٹائر جلا کر ساہیوال، بہاولنگر، پاکپتن اور بورے والا روڈ بلاک کر دی جبکہ اس سارے معاملے کے بعد ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود اپنا فون بند کر کے گھر چلی گئیں اور میڈیا کا معاملے سے متعلق ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔واضح رہے کہ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کو اس سے قبل بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب پنجاب پولیس کے ایک انسپکٹر کی خاتون کیساتھ رقص اور انڈین فلموں کے ڈائیلاگ بولنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر پہلے تو معاملہ میڈیا پر آنے پر یہ خبر سامنے آئی کہ مذکورہ انسپکٹر پاکپتن کے

ایک تھانے کا ایس ای او ہے جس پر ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے میڈیا کے رابطہ کرنے پر انہیں بتایا کہ انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے جبکہ بعد میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نام کا کوئی انسپکٹر پاکپتن کی حدود کے کسی تھانے میں تعینات نہیں جبکہ بعد میں معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنیوالا پولیس وردی میں ملبوس کوئی انسپکٹر نہیں بلکہ ایک سٹیج اداکار ہے جو کہ ریہرسل کر رہا تھا اور اس دوران اس کی ویڈیو بنائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…