اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ قانون سب کیلئے برابر ، نیب وزیر اعظم عمران خان سے سوال کرسکتا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں لیکن کسی کواین آر او نہیں دیا جائیگانجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حضور نے فرمایا تھا کہ ’’تم سے پہلے بہت سی قومیں اس لئے تباہ ہوگئیں کہ طاقتو ر کے لئے اور قانون اور کمزور کیلئے اور قانون ہوتا تھا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جو قانون ایک ڈرائیور کیلئے ہے وہی قانون عمران خان پر لاگو ہوگا ، میں فواد چودھری کا ترجمان نہیں ہوں ، تحریک انصاف کی حکومت کاایک نمائندہ ہوں ، فواد چودھری اپنے بیان کی وضاحت خود کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کاموں سے کوئی انکار نہیں کرتا اور کرپشن کی کہانیاں بھی اپنی جگہ ہیں، حضرت عمرسے جب سوال ہوسکتاہے کہ تیسری چادر کیوں لی ! تو وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے ہر وزیر سے سوال ہوسکتا ہے ، نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں لیکن کسی کواین آر او نہیں دیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کھلی کتاب ہے ، ان سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ ان کی جانب سے نوجوانوں کو امید دلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ایک نیب نہیں پچاس نیب کے ادارے ان سے آکر سوال کریں۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ قانون سب کیلئے برابر ، نیب وزیر اعظم عمران خان سے سوال کرسکتا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں لیکن کسی کواین آر او نہیں دیا جائیگانجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حضور نے فرمایا تھا کہ ’’تم سے پہلے بہت سی قومیں اس لئے تباہ ہوگئیں کہ طاقتو ر کے لئے اور قانون اور کمزور کیلئے اور قانون ہوتا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون ایک ڈرائیور کیلئے ہے وہی قانون عمران خان پر لاگو ہوگا ،