پشاور(آئی این پی ) پشاور میں جاری بی آرٹی منصوبے اور وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے سڑکوں پرزکوڑی پل سے پشاورصدرتک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورلوگوں نے منٹوں کاراستہ گھنٹوں میں طے کرناپڑا۔پشاور میں ایک طرف بی آرٹی منصوبے کی وجہ سے روڈ تنگ پڑا گیاہے جس پر ایک ہی وقت میں زیادہ گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ شہر کے مختلف سڑکوں پر وی آئی پی مومنٹ اور جگہ جگہ
پر چیک پوائنٹس کی وجہ سے بھی گاڑیوں کے قطاریں لگ جاتے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کے چھٹی کے بعد رش میں مزید اضافہ ہوتا ہے گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ ،بورڈ بازا، تہکال، صدر، خیبرروڈ، سوری پل، فردوس، جی ٹی روڈ اور دیگر حصوں میں گاڑیوں کی رش کیوجہ سے روڈ مکمل طور پر بندرہا جس میں لوگوں نے چند منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہوگئے تھے عوام نے اس شدید مشکلات میں کمی لانے کے خاطر پیدل چلنے کو ترجیح دیا۔