اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کتنے فیصد ہے ٗ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف کا تشویشناک انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال 4 سے 5 فیصد ہی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں پانچ ریجنل ہیڈ کوارٹرز ہیں اور ہمارے اہلکار ڈرائی پورٹس اینڈ سی پورٹس پر بھی تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال چار سے پانچ فیصد ہے اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات کی مدد سے درست اعداد و شمار کے حصول کیلئے ایک سروے کیا جا رہا ہے۔میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ گزشتہ سال 1184 مقدمات درج کرکے 1300 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 100 ٹن منشیات برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر بھی 31 آپریشن کیے گئے جن میں 78 افراد کو گرفتار کر کے 15 ہزار 4 سو 94 میڑک ٹن منشیات برآمد کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ہم 2001 سے پوست سے پاک ملک قرار دیئے گئے ہیں، افغانستان میں 6400 میڑک ٹن منشیات پیدا ہوتی ہے اور افیون کے ذریعے 300 میڑک ٹن ہیروئن بنائی جاتی ہے۔ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک ایک کیس بھی ایسا نہیں ملا کہ منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو تاہم افغانستان میں کچھ حد تک ایسا ہے کہ وہاں منشیات کا پیسہ دہشت گرد گروپوں تک جاتا ہے۔  ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال 4 سے 5 فیصد ہی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف ملک نے کہا کہ منشیات ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…