بلوچستان میں 2 دھماکے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

6  جنوری‬‮  2019

پشین/پنجگور (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر طاہر محمود نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں لیویز کے

نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا تھا جب وہ آفس میں داخل ہورہے تھے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں نائب تحصیلدار، 2 لیویز اہلکار اور 7 شہری زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔بعد ازاں نائب تحصیلدار اور لیویز اہلکاروں کو کوئٹہ میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت لیویز کے نائب تحصیلدار عبدالمالک، لیویز اہلکاروں صلاح الدین اور نثار احمد اور دیگر زخمیوں کی شناخت عبداللہ، محمود، اسحق، حبیب اللہ، محمد اکمل، دلبر اور خان محمد کے ناموں سے کی ہے۔بعد ازاں صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پنجگور بازار میں ریموٹ کنٹرول بم سے ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فروسز کی گاڑی تباہ ہوگئی۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…