ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں،فیصل واوڈا

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کے لیے سازش کی،احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔اتوارکو این این آئی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 20سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں، ن لیگ کو کچھ کہیں تو پیپلزپارٹی کو برا لگتا ہے، پیپلزپارٹی کو کچھ کہیں تو ن لیگ کو برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ٹھیکے سے متعلق اخبار میں اشتہار آنے کے بعد قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈیم بنے گا ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں 53 سال بعد کوئی ڈیم بننے جارہا ہے، ڈیم، اسکول اسپتال بن جائیں گے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم بھی بننے جارہا ہے، وزیراعظم عمران افتتاح کریں گے، ڈیم بننے سے عوام پانی سے محروم نہیں رہیں گے، داسو ڈیم کے لیے ن لیگ کی حکومت نے کوئی پیسے نہیں دیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…