ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

آن لائن فراڈ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار، گروہ اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ کر چکا ہے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آ ئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے آن لائن فراڈ میں ملوث 10 ملزم گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو آن لائن فراڈ کرنے والے دس ملزمان ایف آئی اے کے شکنجے میں آ گئے، گرفتار 3 ملزمان 2016 میں بھی جعل سازی میں ملوث تھے،گروہ اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ کر چکا ہے،ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر دیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا گروہ اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا فراڈ کر چکا ہے، ملزمان کو اوکاڑہ، کراچی اور پشاور سے گرفتار کیا گیا،

ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث گروہ غیر قانونیسم ایکٹیویٹ کرا کر جعلی آئی ڈی سے دھوکا دہی کرتا تھا،ایف آئی اے نے بتایا کہ دھوکا دہی میں ملوث تمام افراد کے اکانٹس منجمد کر دیے گئے ہیں،خیال رہے کہ کراچی میں ایک ایپ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ اس کے ذریعے موبائل صارف کے کوائف تک آسانی سے رسائی ممکن ہو گئی ہے، جس سے کروڑوں موبائل صارفین کی ذاتی معلومات خطرے میں پڑ گئی تھی،اس ایپ پر موبائل نمبر ڈالتے ہی شہری کے نام، شناختی کارڈ نمبر اور گھر کے پتے تک رسائی مل جاتی ہے، ایف آئی اے حکام نے اسے ایک بہت بڑا سیکورٹی لیپس قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…