لندن (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 30 ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے جس پر ملکی برآمدات بڑھانے سے قابو پایا جاسکتا ہے اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان اور برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ پاکستان‘ یورپ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہفتہ کے روز پاکستانی ہائی کمیشن میں خطاب کرتے ہوئے اس قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ 30 ارب ڈالر
ہے موجودہ حکومت اہداف سامنے رکھ کر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ معاشی بحران سے نکلنا ہے ملکی برآمدات مین اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کو بہت سپورٹ کیا ہے۔ پاکستان یورپ اور چین کے درمیان رابطے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جبکہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔