اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات پر راضی کرنے کی سرتوڑ کوشش جاری ہیں ،اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ 24گھنٹوں میں آصف علی زرداری سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے ،
قریبی دوست دونوں راہنماؤں کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی گئی تاہم سابق صدر نے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ پارٹی رہنماؤں س مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمین پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کی تجویز دی اور انہیں راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم آصف زرداری نے ملاقات کے لئے فوری حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے باضابطہ ملاقات ہونی چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں کو دویار سے لگایا جارہا ہے ۔ تمام جماعتوں کو مل کر حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔ جس کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ اول تو نواز شریف اس وقت جیل میں ہیں ان سے ملاقات کیسے ہوگی دوائم میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے جلد آپ کو آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری اور نواز شریف کے قریبی دوست دونوں رہنماؤں کے درمیان دوریاں تخم کرانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔