سرگودھا (آن لائن) حکومت نے ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹیوں کو ختم کرکے چاند دیکھنے کی ذمہ داری محکمہ موسمیات کے ذمے لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹیوں پر سالانہ لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عید کے چاند پر ہمیشہ اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے چاند دیکھنے کی ذمہ داری محکمہ موسمیات
کے سپرد کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کو جدید سہولتیں حاصل ہیں جو چاند کی پیدائش کا وقت کئی ہفتے پہلے بتا سکتا ہے اس لئے محکمہ موسمیات کو یہ ذمہ داری سونپی جارہی ہے جو اسلامی مہینوں کے چاند دیکھ کر اس کی اطلاع دیگا رویت ہلال کمیٹی کی تمام ضلعی‘ ڈویژنل‘ صوبائی اور مرکزی کمیٹیوں کو ختم کیا جارہا ہے۔