اسلام آباد (آن لائن) نتھیا گلی اور ایوبیہ میں مسلسل برف باری کے باعث متعدد سیاح پھنس گئے جبکہ پھسلن سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ سیاحوں کا منصوبہ بندی کے فقدان کا شکوہ ‘ رات جاگ کر گزاری دو سے تین فٹ تک برف ہے راستے کھولنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتھیاگلی اور ایوبیہ میں
برفباری کے باعث متعدد سیاح اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ برفباری کے باعث راستے میں پھسلن سے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ سیاحوں نے شکوہ کیا ہے کہ دو سے تین فٹ برف سے بند راستے کھولنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔ انتظامیہ کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدام ہے شدید سردی میں رات جاگ کر گزاری۔