جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

لاپتہ افراد کمیشن رپورٹ، جبری گمشدگیوں میں مزید اضافہ،مجموعی تعداد کتنے ہزار ہوگئی؟صرف دسمبر میں کتنے غائب ہوگئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، جبری طور پر لاپتہ افراد کی تعداد 5706 ہو گئی ہے،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطا بق لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو گزشتہ سال دسمبر کے دوران لاپتہ افراد کے 98 نئے کیسز موصول ہوئے جبکہ کمیشن نے اسی ماہ میں 59 کیسز نمٹائے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے 31 دسمبر 2018 تک 3551 کیسز نمٹائے،

ادارے کے پاس اب بھی 2155 زیرالتوا کیسز موجود ہیں،جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں کام کرنے والے انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ میں 547 سماعتیں کیں جس میں سے اسلام آباد میں 239، لاہور میں 33، کراچی میں 208 اورکوئٹہ میں 67 سماعتیں ہوئیں،لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کا قیام چھ ماہ کیلئے 2011 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں توسیع کی جاتی رہی، آخری بار ستمبر 2017 میں کمیشن کی مدت میں تین سال کی توسیع کی گئی۔بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے وفاقی حکومت کا اتحادی بننے کیلئے چھ مطالبات پیش کیے تھے جن میں سے ایک بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق تھا۔24 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان اور بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل کے درمیان ملاقات میں بھی وزیراعظم نے کہا تھا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔گزشتہ سال سپریم کورٹ آف پاکستان نے جبری گمشدگوں سے متعلق سست رفتاری پر کمیشن کو تنبیہ کی تھی اور کہا تھا کہ تاخیر پرنوٹس لیا جائے گا۔ پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، جبری طور پر لاپتہ افراد کی تعداد 5706 ہو گئی ہے،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطا بق لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو گزشتہ سال دسمبر کے دوران لاپتہ افراد کے 98 نئے کیسز موصول ہوئے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…