اسلام آباد (این این آئی) ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مری میں اب تک ایک سے ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے ٗ 41ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ٗ سیاحوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ مری میں اب تک ایک سے ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ مری میں اب تک 41 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ مری ٹریفک پولیس سخت برف باری میں سیاحوں کو ٹریفک سہولیات
فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی او محمد بن اشرف ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرنے خود مری پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو ہدایات کی ہیں کہ نے کہاکہ سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کی جا ئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے کہاکہ سٹرک پر برف کی وجہ سے پھسلن ہے سیاح ٹائروں پر ٹو چین کا استعمال کریں۔ترجمان کے مطابق سٹر ک پرپھسلن کی وجہ سے ٹریفک آہستہ چل رہی ہے۔ترجمان کے مطابق سیاح معاونت اور مدد کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200 پر رابطہ کریں۔