جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مدرسے کے بچوں سے بھری وین میں آگ لگنے کا واقعہ وین جلنے سے قبل کیا واقعہ پیش آیا تھا؟ عینی شاہدین کے سنسنی خیزانکشافات حکومت حرکت میں آگئی، سکول وینز پر کیا بڑی پابندی عائد کر دی گئی؟

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں واقع قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول کی وین میں آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں14بچے جھلس گئے، زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔،جھلسے ہوئے بچوں کی عمریں 5 سے 15 برس ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سندھ کے وزیر تعلیم اور وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے ۔

پولیس کے مطابق اسکول وین میں 14 بچے موجود تھے، جن میں سے 6 کو سول اسپتال کے برنس وارڈ جبکہ کچھ بچوں کو قطر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے بتایاکہ یہ سلنڈر کا دھماکا نہیں تھا کیوں کہ وین میں سلنڈر ٹھیک حالت میں موجود ہے، اندازہ ہے کہ گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ٹریفک پولیس کے اہلکار منظور حسین نے اس ضمن میں بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اور حادثے کے بعد جلنے والی ہائی روف کو ٹریفک پولیس نے لفٹر کی مدد سے راستے سے ہٹا دیا ہے۔عینی شاہد سید آصف نے کہ گاڑی خراب ہونے پر دھکا لگایا اور سیلف مارنے پر آگ بھڑک گئی میں نے اور محلے کے لوگوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا۔سید آصف نے بتایاکہ فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر نہیں پہنچی میں نے بچوں کو باہر نکال کر گھر سے پائپ لگاکر آگ بجھائی۔ایک عینی شاہد نے بتایاکہ مذکورہ اسکول وین میں 14 بچے اور بچیاں سوار تھیں، آخری بچے کو قطر اسپتال کے قریب سے وین میں بٹھایا گیا، تمام بچے ناظم آباد کے نجی اسکول میں پڑھتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آگ لگنے سے قبل گاڑی اچانک ریت میں پھنس کر رک گئی، جس پر ڈرائیور اور کچھ بچوں نے نیچے اتر کر گاڑی کو دھکا لگایا، اس دوران ڈرائیور

کے ساتھ والی سیٹ سے شعلے نکلنے سے آگ لگ گئی۔عینی شاہد نے مزیدبتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو وین سے باہر نکالا گیا جبکہ وین کا ڈرائیور محمد رشید بھی بچوں کو لے کر اسپتال گیا۔سول اسپتال کے برنس وارڈ کے انچارج ڈاکٹر احمر کے مطابق اسکول وین میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے 6 بچے سول اسپتال کے برنس وارڈ لائے گئے، جن میں سے 4 بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چاروں بچوں کو فوری طبی امداد کے بعد ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ 2 بچے زیادہ زخمی ہیں جنہیں برنس وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے، البتہ ان دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق جھلسے ہوئے بچوں کی عمریں 5 سے 15 برس ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ مبینہ اسکول وین میں آگ لگنے کے

معا ملے پر ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وین کسی اسکول کی نہیں بلکہ مدرسے کی ہے۔وزیرتعلیم سندھ نے ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ڈائریکٹر اسکولز نے بتایا کہ وین اسکول کی نہیں بلکہ مدرسے کی ہے،مدرسہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولزسے رجسٹرڈ نہیں ہوتا۔ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی نے وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کو

آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس اشرفیہ کے تحت رجسٹرڈ مدرسہ افان بن عثمان کے بچے قرآن پڑھنے جا رہے تھے تو وین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔سردار شاہ نے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہرحال کچھ بھی ہو وین کسی کی بھی ہو لیکن صوبے کے تمام بچے ہمارے بچے ہیں۔آپ پرائیویٹ اسکولز کو وینز کی فنٹس سرٹیفکیشن لازمی کرنے کا پابند بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاق المدارس سے بھی گذارش کرونگا کہ وہ مدرسہ وینز کی فنٹس سرٹیفکیشن لازمی کروائیں،بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔وزیرتعلیم نے ڈائریکٹر اسکولز کو مزید تحقیقات کی ہدایت کردی۔دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے دو دن میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ترجمان وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ جواسکول وین چلنے کے قابل نہیں اس کاپرمٹ منسوخ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…