پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف جیل میں رہیں گے یا نہیں؟فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی ) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو (کل)بروز سوموار 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

جس کیلئے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے‘ عدالت عالیہ کا فاضل بینچ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ‘جس پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ان کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی ‘جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔عدالت کی جانب سے درخواست پر اعتراضات ہونے کی وجہ سے وکلاء نے درخواست واپس لے لی تھی اور اب نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کردی‘ درخواست نواز شریف کے وکیل منور اقبال دگل نے دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل پر فیصلے تک احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کی جائے اور نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔خیا ل رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…