جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسے افسران پر لعنت جو۔۔۔ چیف جسٹس شدید برہم ، کن افسران کو لعنتی قرار دیدیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری اراضی کی لیزپرتعمیرات سے متعلق کیس میں ڈی سی لاہور،محکمہ ریونیوافسران کوطلب کر تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے افسران کیلئے لعنت ہے،جوقومی خزانے کیلئے نقصان کاباعث بنتے ہیں،یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی،ہم سرکاری اراضی کے نگراں ہیں، آئندہ لیزنیلامی کے ذریعے دی جائیگی تاکہ شفافیت ہو،

وہ وقت گزرگیابڑاآدمی درخواست دیتا تھااورڈی سی زمین دیدیتاتھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سرکاری اراضی کی لیزپرتعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے کہا ہم سرکاری اراضی کے نگراں ہیں، آئندہ لیزنیلامی کے ذریعے دی جائیگی تاکہ شفافیت ہو، وہ وقت گزرگیابڑاآدمی درخواست دیتا تھااورڈی سی زمین دیدیتاتھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ایل ڈی اے کے بھی تمام پٹرول پمپس کی ری لیزنگ کی، جس پٹرول پمپ کی15ہزار لیز تھی، اسے ڈیڑھ کروڑ میں لیز پر دیاگیا۔جسٹس ثاقب نثار کرپٹ افسران پر برس پڑے اور کہا ا ایسے افسران کیلئے لعنت ہے جوقومی خزانے کیلئے نقصان کاباعث بنتے ہیں۔عدالت نے ڈی سی لاہوراور محکمہ ریونیوافسران کوطلب کرلیا۔دوسری جانب شہری کی اراضی پرقبضے کے ایک دوسرے مقدمے میں چیف جسٹس نے طیفی بٹ کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا یہ کون ہے طیفی بٹ ؟ درخواست گزار نے بتایا طیفی بٹ نے اندرون شہر میں3کنال زمین پر قبضہ کررکھا ہے، ایس پی سٹی نے کہا طیفی بٹ نے شہری حمیرا بٹ پر بہت ظلم کیا۔جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا ایس پی سٹی آپ سوئے ہوئے ہیں؟کیوں نہیں پکڑا، طیفی بٹ کو پیش کریں یہاں کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…