لاہور( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے راولپنڈی ، لاہور اورملتان میں اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس منصوبوں کافرانزک آڈٹ کرانے کافیصلہ کیاہے،قومی دولت بچانے کے لئے صوابدیدی فنڈزختم کردیئے گئے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ مستقبل میں پارلیمانی فورم میں بحث کرانے کے بعد ہی ترقیاتی منصوبوں کیلئے صرف صوابدیدی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔غیرملکی سرمایہ کاری کے
بارے میں چوہدری فواد نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے لئے متحدہ عرب امارات سے اعلی سطح کاایک وفدآرہاہے۔دوسرے ممالک کی آف شورڈرلنگ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایوان وزیراعظم اور ایوان صدر کے علاوہ کراچی، نتھیاگلی ،لاہوراورپشاور کے گورنرہائوسز کے بہتراستعمال کے لئے دوکمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔