جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

بچوں سے بھری سکول وین کو آگ لگ گئی کتنے بچے جھلس گئے، افسوسناک خبر

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹا ئو ن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں6بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے دو دن میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق اورنگی ٹا ئو ن میں قطر اسپتال کے قریب اسکول وین صبح ریت میں دھنس گئی تھی، جسے ڈرائیور اور

کچھ بچے دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران ڈرائیور کے برابر والی نشست سے شعلے نکلنا شروع ہوگئے۔آگ لگنے کے نتیجے میں اسکول وین کے اندر بیٹھے بچے جھلس گئے۔زخمی بچوں کو علاقہ مکینوں اور ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال منتقل کیا۔سول اسپتال کے برنس وارڈ کے انچارج کے مطابق زخمی ہونے والے 6 بچوں کو یہاں منتقل کیا گیا، جن میں سے 4 کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ 2 بچوں کو برنس وارڈ میں داخل کرلیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب کچھ بچوں کو قطر اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔اسی دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے اسکول وین میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔پولیس کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گاڑی میں ایل پی جی اور سی این جی دونوں سلنڈر موجود تھے، جو بالکل محفوظ رہے۔ اسکول وین میں 14 بچے اور بچیاں موجود تھے، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئیں، جو بالکل محفوظ رہے۔ اسکول وین میں 14 بچے اور بچیاں موجود تھے، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان بتائی گئیں،جو ناظم آباد کے ایک اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں۔اورنگی ٹا ئو ن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے بچوں کے جھلسنے کے واقعے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے 2 دن میں واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…