اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) احتساب عدالت نے شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیا کیا گیا کہ شہباز شریف کے اثاثے زرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، نیب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف تحقیات کر رہا ہے،
شہبازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات نیب نے حاصل کر لیں، موصول ریکارڈ میں 1997 سے 2004 تک کے تمام اکائونٹس کی تفصیل شامل ہے۔ نیب کو 2007 سے 2018 تک کے اکانٹس اور جائیداد کا ریکارڈ بھی مل چکا ہے، ریکارڈ میں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیداد، اکانٹس اور زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں، شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری 28 اکتوبر 2018 سے چل رہی ہے۔