اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے برطانوی شہری لارڈ نذیر کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم کشمیر کے معاملے کو بہتر طور پر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتے ہیں. لارڈ نذیر ہمیں کشمیر کے معاملے میں مشورے دینا بند کریں اور اپنے کام سے مطلب رکھیں. سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں انسانی حقوق
کی وزیر نے برطانوی شہری اور لندن کے سابق میئر لارڈ نذیر کو کھری کھری سنا دیں. انہوں نے کہا کہ ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر کیا بات کرنا ہے. پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں آواز بلند کررہا ہے. ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔