جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن کی سہولت دینے کا فیصلہ ،ہمسایہ ملک کوفہرست سے نکال دیاگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ افغانستان کو ویزہ آن لائن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو افغانیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملکی داخلی صورتحال اور پڑوسی ممالک کی روایتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے حکومت پاکستان نے پڑوسی ممالک کے لئے ویزہ پالیسی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں داخلی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن لائن ارائیو ل کی فہرست سے نکالا گیا ہے۔ جس کا مقصد افغانیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنا ہے۔ افغان شہریوں کو ائیر پورٹ پر ویزہ کے اجراء کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی سفارتخانے سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی تفصیلات متعلقہ دی پی او اور تھانے کو فراہم کرنا ہوگا۔افغان شہریوں کورجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ قیام پر مٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائیگا۔ 24ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن لائن ارائیول جء سہولت دی جارہی ہے۔ ان ممالک میں آسٹریلیا ، بیلجیم ، کینڈا ، چین ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، یونان اٹلی ، سویڈن اور دیگر کے نام شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…