پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ تو نیا ہے لیکن اس میں استعمال کیا جانے والا تعمیراتی مواد پرانا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے منصوبے بی آر ٹی پراجیکٹ میں پرانا سریا استعمال ہو رہا ہے، نکاسی آب کے لیے زیر تعمیر نالوں میں یہ سریا استعمال کیا جا رہا ہے، جب یہ معاملہ صوبائی حکومت کے سامنے لایا گیا تو صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس بات کو انجینئر زیادہ سمجھتے ہیں اور یہ کام پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کر
رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پرانے اور نئے سریے میں کوئی فرق ہو گا مجھے تو نہیں لگتا، سریا نیا ہو یا پرانا ہو وہ تو انجینئرنگ کے حساب سے ان کو پتہ ہوگا، دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، پی ٹی اے کے اعلیٰ افسر نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پرانا سریا یا استعمال شدہ سریا استعمال ہو، رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کی لاگت انچاس ارب سے بڑھ کر 67 ارب ہو گئی لیکن اس کی بروقت تکمیل کے بارے میں اب بھی سوالیہ نشان ہے۔