جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

(ن) لیگ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیرعبدالرزاق داد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزاق داد کی کمپنی ڈیسکون کو دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ وزیر اعظم کیمشیر عبدالرزاق داد کی کمپنی ڈیسکون کو دے کر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں حکومتی مشیر کو ڈیم کی تعمیر کیلئے 309 ارب کا ٹھیکہ ملنا تشویشناک ہے مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ نوازنے کیلئے دوسری کمپنیوں کی

پیشکش کو مسترد کیا گیا دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفی کیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی؟ صرف ایک بولی کے بعد ہی مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ کینسل کیا جائے اور وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داد کو اس کی وضاحت دینی چاہیے۔ قرارداد میں مہمند ڈیم کی تعمیر سے قبل دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…