جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کی ”جنس“ کا تعین،جو یہ ظاہر کررہاہے وہ یہ ہے نہیں،طبی معائنہ کرایاجائے،راناثناءاللہ نے حدیں پارکرلیں، انتہائی شرمناک الزامات عائد‎

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی نااہلی کے لئے اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے حرام، جوئے اور بھتے کی کمائی سے بھائیوں ، بھتیجوں کے نام پر جائیدادیں بنائیں، شیخ رشید جھوٹااور فراڈ انسان ہے اس کی موجودگی سے معزز ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے، شیخ رشید کی جنس کے تعین کے لئے اس کا طبی معائنہ کرایا جائے،

یہ فراڈایا انسان ہے اس نے اپنے آپ کو چھپایا ہو ا ہے ، جو یہ ظاہر کر رہا ہے وہ یہ نہیں ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں راناثناء اللہ خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیج رہا ہوں ، میری ان سے استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے ، اس میں میرے تین پوائنٹس ہیں ، پہلا میرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی ، اور کشمیریوں کی جدوجہد کو اس نے بیچا ، شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے اور لوگوں سے بھتہ لیا ، اور اس حرام جوئے اور بھتے کی کمائی سے اس نے جائیدادیں بنائیں ، اپنے بھائیوں ، بھتیجوں کے نام پر وہ تمام جائیدادیں بے نامی ہیں ، اس اس کا اصل مالک شیخ رشید ہے جس نے ان کو چھپایا ہو ا ہے ، اس لئے اس کو نااہل قرار دیا جائے ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرا دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید جھوٹااور فراڈ انسان ہے اس کی موجودگی سے اس معزز ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے ایسے جھوٹے اور کرپٹ انسان کو اس معزز ایوان سے نکالا جائے ، معزز ایوان کا تقدس اس کی وجہ سے پامال ہو تا ہے، میرا تیسرا پوائنٹ یہ ہے کہ شیخ رشید کی جنس کے تعین کے لئے اس کا طبی معائنہ کرایا جائے ، یہ فراڈایا انسان ہے اس نے اپنے آپ کو چھپایا ہو ا ہے ، جو یہ ظاہر کر رہا ہے وہ یہ نہیں ہے ، اس کی حقیقت طبی معائنے کے بعد سامنے آجائے گی۔  راناثناء اللہ خان نے کہا کہ میں شیخ رشید کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیج رہا ہوں ، میری ان سے استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…