جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف انکوائریاں،پلاٹ کس نے خریدے؟حیرت انگیز انکشاف، نیب نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکوائری بند کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نیب لاہور نے تحقیقات بند کرنے کے لئے 9 سی کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھامپرویز الٰہی پر ایل ڈی اے سٹی

میں 28 پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھیں جبکہ شجاعت حسین سے بھی ان 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں،تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے۔ریفرنس کے مطابق مرزا اسلم نے چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا، مرزا اسلم نے راوی روڈ 75/76 کا ایڈریس معاہدہ بیع میں استعمال کیا۔ریفرنس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے، نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…