جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،ن لیگ کا تحریک انصاف کی حکومت کو ’’ٹف ٹائم‘‘ دینے کا فیصلہ، آئندہ چند نوں میں کیا ،کیاجائے گا؟بڑے فیصلے کرلئے گئے 

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن)نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اداروں کو براہ راست نشانہ بنانے کی بجائے پی ٹی آئی حکومت کو ’’ٹف ٹائم‘‘ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی حکومت کی ناتجربہ کار ی کو بنیاد بنا کر عوامی تحریک چلانے کے لیے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنا جائے گا

جس سے تحریک انصاف کو مستقبل میں عوامی مقبولیت حاصل ہو ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کی جانب سے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند نوں میں پریس کانفرنسز کے ذریعہ حکومت کی موجودہ ناکامیوں کو عوام کے سامنے لائیں۔ذارئع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی پارلیمانی قوت نئے ارکان پر مشتمل ہے اور نا تجربہ کاری ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کو بنیاد بنا کرپاکستان مسلم لیگ(ن)نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی کی نئی حکمت عملی کے مطابق ہر پلیٹ فارم پر عوام کو اس با ت کا احساس دلایا جائے گا کہ موجودہ حکومت کی بدولت ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی مزید بڑے گی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک کی باتوں سے کنارہ کشی اس لئے اختیار کرلی ہے،وہ موجودہ حکمران کو سیاسی شہید نہیں بنا ناچاہتی ہے کیونکہ اپوزیشن کے اس عمل سے پاکستان تحریک انصاف کو مستقبل میں عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پزیرائی ملے گی ۔مسلم لیگ (ن)سمجھتی ہے کہ موجودہ حکومت خود اپنا بوجھ نہیں اٹھاپائے گی اور اپنی ناقص کارکردگی کے باعث خود ہی گرجائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماؤں کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند نوں میں پریس کانفرنسز کے ذریعہ حکومت کی موجودہ ناکامیوں کو عوام کے سامنے لائے اور صوبائی سطح پر پارٹی کے رہنماؤں کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کارکنان کو سوشل میڈیا پر حکومت کی ناکامیوں کے خلاف متحرک کردیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن کی اس عمل سے موجودہ حکومت عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنیں گی اور مستقبل میں حکمران جماعت عوام میں اپنی مقبولیت کھو دے گی۔ادھر مسلم لیگ (ن)کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے اداروں کو نتقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے اپنی پالیسی میں کلیدی تبدیلی کی ہے اور پارٹی کی سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کیا جائے جس سے یہ تاثر ملے کہ ان کا ہدف کوئی ادارہ ہے ۔مسلم لیگ (ن)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر حکومت کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کرے گی ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…