جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں 126 فیصد تک اضافہ،جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو کتنے ارب کی آمدن ہوگی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں126فیصد تک اضافہ کردیا گیاہے، جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو 24 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔آمدنی کم، خرچہ زیادہ، پاکستانی معیشت آج کل یہی حال ہے، حکومت ٹیکس آمدن میں اضافے کی کوشش تو خوب کر رہی ہے مگر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ماضی کی حکومتوں کے ڈگر پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے بھی ٹیکس وصول کرنے کا آسان حل یعنی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کر دیا۔

ایک طرف سیلز ٹیکس بڑھایا کر اس کی شرح 17 فیصد کی گئی، وہیں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بھی 126 فیصد بڑھا دی گئی، پیٹرول پر عائد لیوی میں 42 فیصد کا اضافے کردیا گیا۔ اس طرح اب پیٹرول پر لیوی کی مد میں فی لیٹر 14 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی 126 فیصد اضافے سے فی لیٹر 18 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔حکومت کو لیوی کی مد میں جنوری میں ساڑے 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پرعائد کل ٹیکس کی مدمیں 24 ارب روپے وصول ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…