لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی نے پارٹی آئین میں ترامیم کی سفارشات تیار کرلیں جس کی منظوری چیئر مین عمران خان جلد پارٹی اجلاس بلاکر دیں گے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد کی زیر قیادت کمیٹی نے کارکنوں اور رہنمائوں کی مشاورت سے پارٹی آئین میں ترامیم مرتب کی ہیں۔ترمیم شدہ سفارشات کے مطابق پارٹی کی تنظیم سازی میں ریجنل سسٹم ختم
کر دیا گیا جبکہ مرکز ،صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل سسٹم کے علاوہ کارپوریشن کی سطح پر تنظیم سازی ہوگی ۔پارٹی آئین کے لیے پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن باقاعدگی سے کرانے کی بھی ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پارٹی میں خواتین کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی ، سالانہ ممبر شپ فیس بھی ہو گی ۔ پارٹی رکنیت سازی کے لئے باقاعدہ فیس مقرر جائے گی۔